Sunday, December 7, 2014

عورت کی آزادی

عورت اگر کم کپڑے پہنے تو عورت کی آزادی اور اگر اپنی مرضی سے خود کو ڈھانپے تو کیا وہ اسکی آزادی نہیں ہوسکتی ؟؟ کیا عورت کی آزادی کا یہی مطلب ہے کہ وہ اپنے لباس کو کم سے کم کرتی جاۓ ؟؟

ایک دوست ہیں کل ہی انگلینڈ سے آئے ہیں انہیں عورتوں کی آزادی کی فکر بہت کھائے جا رہی ہے پر جب میں نے کہا کہ فرانس میں برقع پہنے پر ایک عورت کو عدالت کے سامنے شہید کر دیا گیا. اگر عورت اپنی مرضی سے خود کو ڈھانپے تو امریکہ اور مغرب والوں کے پیٹ میں "آزادی" کا چورن جوش کیوں نہیں مارتا؟ تو اس بات کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا

عورت کی آزادی کا نام لے کر کچھ ہوس پرست انسان نما جانور اپنی غلیظ نظروں کو شانت رکھنے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں اسلئے اسکا لباس کم کرنا چاہتے ہیں. اسے میں عورت کی نہیں بلکہ ان عورت خور " بھیڑیوں " کی آزادی کہوں گا

No comments:

Post a Comment