زندگی کی گاڑی
==========
اگر آپ زندگی کی گاڑی کامیابی سے چلانا چاہتے ہیں تو آپ کو دل کے ایکسی لیٹر پر قابو پانا ہو گا ۔ دماغ کے بریک مضبوظ رکھنے ہوں گے۔ غصے کی رفتار کو قابو میں رکھنا ہو گا، اپنی ظرف کے ٹائر اونچے اوراعلی قسم کے لگانے ہونگے تاکہ آپ کے خیالات کی ٹیوب پنکچر ہونے سے بچی رہے۔ آنکھوں کی ہیڈ لائٹس میں خلوص کی روشنی رکھنا ہو گی ۔
ان تمام چیزوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس خوش اخلاقی کا لائیسس ہو۔ اس طرح آپ دنیا کی شاہراہ پر اپنی زندگی کی گاڑی آرام و سکون سے چلا سکتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment