Wednesday, December 3, 2014

عبادتوں کے ثواب جیسے

عبادتوں کے ثواب جیسے 
وہ سارے لمحے
جنہیں سیاہ راتوں میں
سیاہ راتوں کے لمبے ہاتھوں سے
چُھپ چُھپا کر سمیٹ رکھا تھا۔۔ 
تمھارے لفظوں کی ٹھوکروں سے
آج اُن پوشیدہ عبادتوں کا تقدس
پامال ہوا ہے

No comments:

Post a Comment