اے میرے کن فیکون!
تیری حد سے میں کہاں دور نکل سکتا ہوں
تیری مرضی ہے مجھے توڑ دے
اور پھر سے بنا
پھرمجھے خاک نشین کر کے
یونہی جینا سکھا
میرے اندر جو خلا ہے
میرے مولا بھر دے
تو نے جو خاص توجہ سے بنایا یہ دل
اسکو مٹی میں ملا دے یا پورا کردے
میرے خالق!
میں تیرے کن کی طلب میں زندہ
ہر گھڑی ایک قیامت سے گزر جاتا ہوں
اتنی شدت سے میرا پہلو سلگ اٹھتا ہے
ضبط کی حد سے گزر جاتا ہوں
مر جاتا ھوں
اے خالق!
اےمیرے کن فیکون!!
No comments:
Post a Comment